جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس ۔۔۔۔ ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی 30 جون 2021 سے ریٹائرڈ قرار دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔