تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ہمارالیڈرجیل میں ہےاورکہتےہیں انصاف دلائیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ بشری بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک تعلق نہیں تھا۔ توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ہم سب کو عمر ایوب اور ان کے خاندان پر فخر ہے۔ عمر ایوب اور ان کے خاندان پر کبھی کرپشن کے الزامات عائد نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی خواتین رہنما آج بھی جیلوں میں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےساتھ امتیازی سلوک کیاگیا۔قومی اسمبلی کےاجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی سےانتخابی نشان لیاگیا، 180نشستیں ہم سےچھینی گئیں، تمام ترزیادتیوں کےباوجودہم پارلیمان کاحصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ہمارالیڈرجیل میں ہےاورکہتےہیں انصاف دلائیں گے، قوم وملک کےخاطرہم آگےبڑھانا چاہتے ہیں، ہم نےجمہوریت کومضبوط کرنےکیلئےآوازبلندکی اور عوام جان چکےہیں کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قانون اور جمہوریت ہو۔ ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔ عدلیہ کے خود مختار ہونے سے انصاف کی فراہمی جلد ہوگی۔ پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے کی کوشش کی، ہم اقامے والے نہیں ہیں۔ عوام ان کی حکومت نہیں مانتے، یہ جعلی حکومت ہے۔