ڈالر ریٹ

کراچی(رم نیوز)انٹربینک میں کاروباری دن کے آغاز پرڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافہ دیکھا گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سٹاک مارکیٹ پربھی ہوتے ہیں۔