ضلع مستونگ میں انسداد سمگلنگ کا بڑا آپریشن ۔۔۔۔ضبط شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی

مستونگ(رم نیوز) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ساتھ بلوچستان کےضلع مستونگ میں انسداد سمگلنگ کا بڑا آپریشن ہوا۔ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر ضلع مستونگ میں واقع غیر قانونی سمگلنگ کی اشیاء کےخفیہ گودام پر کیا گیا۔

ان اشیاء میں سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان شامل تھا۔ ضبط شدہ اشیاء کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی ہے جو کہ انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ اس سے پہلے تین بلین روپے کے ضبطی کی گئی تھی۔