پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس آج ساڑھے تین بجے طلب

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس آج ساڑھے تین بجے طلب کیاگیاہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سےمشاورت ہوگی اور 30 مارچ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔ اس اہم اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز پر مشاورت پربھی ہوگی۔احتجاجی مظاہروں اور تحریک کی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔