وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے زونگ کے سی ای او کی ملاقات، ڈیجیٹلائزیشن، کنیکٹیویٹی، سپیکٹرم آکشن ، فائیو جی رول آئوٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے زونگ کے سی ای او ہوو جونلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، کنیکٹیویٹی، سپیکٹرم آکشن ، فائیو جی رول آئوٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

سی ای او زونگ نے کہاکہ وزارت آئی ٹی ، ٹیلی کام انڈسٹری کی مشترکہ کاوشیں پاکستان کے بہتر ڈیجیٹل فیوچر کے لیئے اہم ہیں۔

اس بارے میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاکہ انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں بہتر کینکٹوٹی سروسز کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے ایشوز کو حل کریں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر سے بہتر ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیئے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال بہت ضروری ہے۔مربوط ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈیجیٹلائزیشن کی بنیاد ہے۔