سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شا ئع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ شرجیل میمن نے کہاکہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے ۔ٹیکس چوروں کے اکائونٹ فریز کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔