آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟۔۔۔شیریں مزاری نے کیا جواب دیا

اسلام آباد (رم نیوز)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سے جب سوال کیاگیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟ اس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

راولپنڈی میں شیریں مزاری نے اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کی ۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟ جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، ہم روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔