آئی ٹی برآمدات کو 25 بلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے،وزیر اعظم کے وژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں: شزہ فاطمہ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کا ہر شعبے میں بڑا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

ان کاکہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔حکومت آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیئے کوشاں ہے۔ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کا پروسس شروع ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے پر عزم ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی برآمدات کو 25 بلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے۔ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔