" عبداللطیف یوسف زئی کا شمار قابل وکلا میں کیا جاتا ہے ۔ پشاور ہائی کورٹ میں متعدد ہائی پروفائل کیسز میں کے پی حکومت کا دفاع کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ ساتھ 2013-2019 تک چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2010 تک پاکستان کے نجکاری کمیشن کے ممبر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو آف پاکستان کے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولینش کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 1999 تا 2001 تک قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اکتوبر 1992 اور 1995 کے درمیان پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل رہے۔ "
پارٹی:پی ٹی آئی
حاصل کردہ ووٹ:40002