آئی ایم ایف نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیے

اسلام آباد(رم نیوز) آئی ایم ایف نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیے۔آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کے لیے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کردی۔ آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت لاگت کے مطابق طے کئے جائیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دیاجائے اور ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کیے جائیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم کردی جائے۔

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے لیے گیس کا رعایتی نرخ ختم کردیاجائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی۔ آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے میں مقررہ بجٹ سے تجاوز خطرہ برقرار ہے اسی وجہ سے آئندہ مالی سال میں بجلی اور گیس کے بلوں میں وصولی بہتر بنائی جائے گی۔