اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کےلیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز) اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کےلیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیاہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہوگی۔اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس جاری رہے گی۔ ا ن کامزید کہنا تھاکہ اوور بلنگ کےذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعی قبول نہیں ہے۔ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلا تفریق ایکشن لیاجائے گا۔