معیاری انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز ہر شہری کا حق ہے:شزہ فاطمہ

اسلام آباد (رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے پر عزم ہے۔معیاری انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز ہر شہری کا حق ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے پر عزم ہے۔معیاری انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز ہر شہری کا حق ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا ہر شہری کا حق ہے کہ اس کو معیاری انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ کی سہولیات میسر ہوں، اس حوالے سے ملک کے شہری اور دوردراز علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت آئی ٹی کی نیشنل فائبرائزیشن پالیسی کے تحت کوشش ہوگی کہ گھر گھر انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جائے، سمارٹ فون فار آل پالیسی کے تحت ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر فرد کہ ہاتھ میں سمارٹ فون پکڑائیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک کے دوردراز علاقوں میں براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیئے گئے ہیں،دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ و براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے یو ایس ایف کے ذریعے گزشتہ پانچ سالوں میں 80 بلین روپے کے 85 پراجیکٹس ایوارڈ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کنکٹیویٹی کی فراہمی کے لیئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ ہو۔شزہ فاطمہ نے کہا کوشش ہے کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ و ایکسپورٹ پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ موبائل فونز کی ایکسپورٹ کریں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر حکومت ٹیلی کام انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتی ہے، ٹیلی کام انڈسٹری مائیکرو اکانومی میں ایک اہم ٹیکس پیئر ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، حکومت کی توجہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی پر مرکوز ہے۔