ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے

کراچی(رم نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلےگئے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی ایئرپورٹ سے ایران روانہ ہوئے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرنے کے بعد کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ کتاب میں تاثرات قلم بند کئے، گورنر سندھ نے معزز مہمان کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔