فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (رم نیوز) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ آج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔