ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

تہران(رم نیوز) ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2021ء میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خطے میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختلف دہشت گرد گروہوں جن میں ٹی ٹی پی، اسلامی ریاست خراسان اور دیگر افغان سرزمین پر موجود ہیں، جہاں سے پاکستان اور ایران میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان اور ایران افغان سرحدوں پر کشیدگی اور جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نے افغانستان سے متصل سرحد پر طویل باڑ لگا کر افغان سرزمین سے دہشت گردی کی دراندازی روکنے پر توجہ مرکوز کی جب کہ اب بڑھتی دہشت گردی سے تنگ آکر ایران نے بھی افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے جن صوبوں میں افغان بارڈر سیل کیا جائے گا، ان میں مازندران، گلستان، رضوی خراسان، شمالی خراسان، جنوبی خراسان، اور سمنان شامل ہیں۔