NA-17 ہری پور-1

"این اے 17 ہری پور 3 ذیلی حلقوں پہ مشتمل ہے۔اس حلقے کی کل آبادی 1001031ہے۔ جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز 657648 جن میں مرد حضرات 354130 اور خواتین کی تعداد 303518 ہے۔ ۔ ہری پور اسلام آبادکے شمال میں 65کلو میڑ دوری پر واقع ہے۔ ہر ی پور شہر کے اطراف میں لگ بھگ 400 سے زائد گاؤں آباد ہیں۔ اس شہر میں زیادہ ہندکو بولی جاتی ہے، جبکہ پختون بھی یہاں آباد ہیں۔ اس شہر میں زیادہ تر اعوان، تنولی، پنی، ترین، راجگان اور جدون آباد ہیں۔ اس شہر کی بنیاد1821 میں سکھ جنرل ہری سنگھ نلوہ نے فوجی نقطہ نظر سے رکھی تھی، اسی مناسبت سے اس کا نام ہری پور رکھا گیا ہے۔ یہاں پر تین بڑے ڈیم ہیں، جن میں 2200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا مٹی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم شامل ہے۔ دوسرا خانپور ڈیم اور تیسرا بھٹڑی ڈیم ہے۔ اب ہری پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 پر پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار بابر نواز خان، پاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کی شائستہ ناز ،متحدہ مجلس عمل کے فاروق شاہ ،تحریک لبیک کے محمد زبیر تنولی ،پاکستان فلاح پارٹی کے قاضی عتیق الرحمٰن اللہ اکبر تحریک کے ملک شکیل احمد، تحریک جوانان کے محمد فیاض ، مسلم لیگ (ق)کے سید حامد شاہ، اے این پی ارم فاطمہ سمیت دیگر آزاد امیدوار بھی انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا جن میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور تحریک انصاف کے عمر ایوب خان کے مابین سخت مقابلہ کی توقع تھی۔ ابتدا میں ہری پور میں صوبائی کے 4 حلقے تھے، جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد 3 حلقوں"

Winner of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
عمر ایوب خان پی ٹی آئی 172609

Runner-up of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
بابر نواز خان پی ایم ایل این 132756