طلبا وطالبات کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئی ٹی لیبز بنائی جائیں گی

اسلام آباد (رم نیوز) طلبا وطالبات کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئی ٹی لیبز بنائی جائیں گی۔ جدید ترین آئی ٹی لیبز میں نوجوانوں کوجدید ترین ہنر سکھائے جائیں گے۔

جدید کورسز کے بعد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔ وزرت تعلیم کاکہنا ہے کہ آئی ٹی لیبز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 ڈگری کالجز میں تعمیر کی جائیں گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبز میں طلباء کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کروائے جائیں گے۔