میاں محمد شہباز شریف, مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں۔ میاں محمد شہباز شریف 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ پاکستان کے عام انتخابات 2008ء میں کامیابی کے بعد شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد آپ پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور 8 جون 2018ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کا دور نہائت سخت انتظام کے لیے مشہور تھا۔ جس میں انہوں نے لاہور کی شکل بدلنے کی بھرپور کوشش کی جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب ہوئے۔ ڈینگی کے خلاف ان کی حکومت کی روک تھام آج بھی زبان زدعام ہے۔
پارٹی:پی ایم ایل این
حاصل کردہ ووٹ:22756