اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور نادرا حکام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا کو عوام دوست بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کا پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔محسن نقوی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید نادرا سنٹرز بنانے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی، پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔