سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوادیا

اسلام آباد(رم نیوز) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔ ججز کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ لارجر بینچ تشکیل دیاجائے گا یا موجودہ بینج سماعت کرے گا۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں تھیں۔ ہم کہتے رہے ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا ہے۔ہمار موقف یہی تھا کہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنےدیں۔ ہماری 78 سیٹیں دوسی جماعتوں کو دے دی گئیں۔ اس فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس بارے میں سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آئین بگاڑنے والوں کو آج شکست ہوئی ہے۔ عدلیہ آئین ، پاکستان اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہے۔ آج صرف لیو گرانٹ ہوئی اور عبوری حکم ہوا ہے۔ اس کیس کا حتمی فیصلہ 5 ممبر بینچ یا اس سے بڑا بینچ کرے گا۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ دن دیہاڑے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا مگر سپریم کورٹ کےفیصلے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی۔