ٹی ٹوینٹی سیریز کس کے نام ہوگی،؟پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان فائنل معرکہ آج ہوگا

ڈبلن (رم نیوز)ٹی ٹوینٹی سیریز کس کے نام ہوگی،؟پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان فائنل معرکہ آج ہوگا۔3 ٹی ٹوینٹٰ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے، آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔