ٹک ٹاک، فیس بک ، ایکس پر بھی جھوٹا الزام اب مہنگا پڑے گا

اسلام آباد(رم نیوز)ٹک ٹاک، فیس بک ، ایکس پر بھی جھوٹا الزام اب مہنگا پڑے گا۔ شہری بھی ہتک عزت کا دعوی کرسکیں گے۔ پنجاب حکومت نیا قانون لے آئی ۔ شکایت پر ٹریبونلز میں کیس چلے گا ۔ اس سلسلے میں ہر ضلع میں خصوصی ٹریبیونلز بنیں گے۔ ہتک عزت پر 3 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ آئینی عہدوں پر الزام کی صورت میں کیس ہائیکورٹ کےبینچ سننے کے مجاز ہوں گے۔ قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانےو الی جھوٹی خبروں پر ہوگا۔