" سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر تھے۔ سراج الحق 5 دسمبر 1962 کو ثمر باغ ضلع دیر میں پیدا ہوئے اور انھوں نے تیمر گرہ سوات کے ڈگری کالج سے ڈگری لی۔ وہ 1988 سے 1991 تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہے۔یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔ اکتوبر 2002 کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں وہ سینئر وزیر رہے اور اپریل 2009 میں انہیں جماعت کا نائب امیر مقرر کیا گیا۔"
پارٹی:ایم ایم اے
حاصل کردہ ووٹ:46040