طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل میں تلخی کا معاملہ، معافی کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کےلیے معطل کردیا

اسلام آباد(رم نیوز)معافی کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کےلیے معطل کردیا ہے۔ سپیکر کی طرف سے اس حوالے سے اٹھایا جانے والا سال ایون نے منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل میں تلخی ہوئی تھی۔ زرتاج گل کی جانب سے نازیبا الفاظ کی شکایت پر ایوان میں ہنگامہ ہوا تھا۔ اس پر طارق بشیر چیمہ نے بعد میں زرتاج گل سے معافی مانگ لی تھی لیکن معافی کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر کو پورے سیشن کے لیے معطل کردیا ہے۔