NA-9 بونیر
این اے 9 بونیر کے 3 زیلی حلقوں پہ مشتمل ہے۔ بونیرخیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ اس کو 1991ء میں ضلع کا درجہ ملا جس سے پہلے اس حیثیت ضلع سوات کی ایک تحصیل کی تھی۔ ہُنرمند افرادی قوت، خوبصورت قدرتی مناظر، گھنے جنگلات اور معدنی دولت کی وجہ سے اس ضلع کو ملا کنڈ ڈویژن میں مرکزی حیثّیت حاصل ہے۔ یہاں زیادہ تر لوگ پشتو زبان بولتے ہیں۔ تعلیمی اور کاروباری حوالے سے یہ ضلع خیبر پختون خواہ کے ترقی یافتہ اضلاع میں شمار ہوتاہے۔ پہلے یہ حلقہ این اے 29 تھا۔ لیکن 2018 کے الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں میں اسے این اے 9 قرار دے دیا گیا۔