آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کاابتدائی تخمینہ 17 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز) آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کاابتدائی تخمینہ 17 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے۔ آئندہ مالی سال2024 -25 کا وفاقی بجٹ7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 17 ہزار ارب روپے ہوسکتا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ بجٹ میں سود اور قرضوں پر اخراجات کاا بتدائی تخمینہ ساڑھے نو ہزار ارب روپے تک لگایاگیاہے۔ توانائی کے شعبے کے لیے آئندہ بجٹ میں سبسڈیز کا ابتدائی حجم 800 ارب روپے تک لگایاگیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وفاقی ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 680 ارب روپے ایف ای ڈی 3900 ارب روپے سیلز ٹیکس کا ابتدائی تخمینہ لگایاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن کاا بتدائی تخمینہ 21 سو ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔ بجٹ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کا ابتدائی تخمینہ ہے۔