گندم خریداری مہم۔۔۔۔ پنجاب میں باردانہ کیلئے درخواستیں آج سے وصول ہوں گی

لاہور(رم نیوز) پنجاب میں گندم خریداری مہم کا آغاز ہو گیا۔ کاشتکار آج سے ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں دے سکیں گے۔ باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں موصول ہوں گی۔ پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ خوراک نے کہا کہ کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بذریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا، باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024ء سے ہوگا، محکمہ خوراک باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کرے گا، سوموار 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ضلعی سطح پر گندم خریداری کیلئے انتظامات مکمل ہیں، صوبے میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے، کاشتکاروں سے گندم 3900 روپے فی من کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی۔