ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے: جوبائیڈن

واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران شرکاء کے سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حساس معلومات پر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن مجھے امید ہے کہ ایران جلد سے جلد اسرائیل پر حملہ کرے گا، ایران کیلئے میرا پیغام ہے وہ ایسا نہ کرے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ایران حملے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور اس کا بھرپور ساتھ دیں گے، اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔