پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اجلاس میں شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلزپارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔