پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوینٹی ٹاکرا آج

لاہور(رم نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ دیکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا بچے سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی 20 سیریز ایک، ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ عرفان خان نیازی کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔