ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی۔۔۔۔سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا

لاہور(رم نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ سلیکشن کمیٹی میں عبدالرزاق ، اسد شفیق ،سابق کرکٹرز اسماویہ اقبال ، مارینہ اقبال ، عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید ، پاکستان کپتان ندا ڈار ، بتول فاطمہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ویمن ٹیم کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔