سادہ پے: پاکستان میں ڈیجیٹل پرس، یکم جنوری سے آغاز

کوئی سالانہ فیس ، کوئی کم سے کم بیلنس ، کوئی لین دین کی فیس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پاکستان میں آسانی سے رقم نکلوائیں۔سادہ پے پاکستان میں نیا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سادہ پے ڈیبٹ کارڈ میں ٹرانزیکشن کی فیس نہیں ہے۔ آپ مفت میں صداپے ڈیبٹ کارڈ آرڈر کرسکتے ہیں۔

سادہ پے پاکستان میں ایک ڈیجیٹل پرس ہے جس کے ساتھ ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ جوڑا ہے۔ ماسٹر کارڈ سادہ پے کے صارفین کو ایسا کارڈ جاری کرئے گا جس کے آن لائن خریداری کے ساتھ ساتھ بیرونے ملک میں بھی اس کارڈ کو بغیر کسی اضافی چارجز کے استعمال کر سکتے ہیں۔

سادہ پے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اکاونٹ ہوگا نہ کہ کسی بینک میں عام روایتی اکاونٹ۔ سدا پے ڈیبٹ کارڈ کو بین الاقوامی ویب سائٹ جیسے آن لائن فیس بک، ایمیزون، نیٹ فلکس، علی ایکسپریس پر استعمال کیا جا سکتا ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں موجودہ عام بنک کارڈوں کا ایک بڑا مسئلہ تھا۔ اس سروس سے نہ صرف آن لائن ادائیگیوں میں محفوظ مدد ملے گی بلکہ صارفین کے آن لائن تجربے میں بھی اضافہ ہوگا۔سادہ پے بینکنگ سسٹم کے لیے ایک جدت سے بھرپور تجربہ ہوگا اور یہ عام بنکنگ کے معمولات اور سسٹم کو بدل کر رکھ دے گا۔

سادہ پے اکاؤنٹس میں ماہانہ یا سالانہ فیس نہیں ہے۔ صارفین کو ماہانہ تین بار مفت اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی اجازت ہوگی اور دوسرے بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقلی بھی 10 ہزار روپے تک مفت دی جائے گی۔ اس کے آن لائن استعمال پر کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں وصول کیے جائیں گے جو کہ آن لاِن خریداری کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔

اس اکاونٹ کو استعمال کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ بنائی گئی ہے جس سے استعمال سے آپ اپنے کارڈ کو کنڑول کرنے کے ساتھ ساتھ وہ تمام کام سرانجام دے سکتے ہیں جو ایک روایتی بنک کی ایپ سے کیے جا سکتے ہیں۔

سادہ پے اکاؤنٹ فری لانسرز کے لئے گیم چینجر بھی ہوگا کیوں کہ اس سے وہ ڈیجیٹل انوائس کے ذریعہ اپنے بین الاقوامی گاہکوں سے ادائیگی وصول کرسکیں گے جو کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ دنیا میں کہیں سے بھی ادا کیے جاسکتے ہیں۔

سادہ پے پاکستان میں لانچ ہونے جا رہا ہے، اس کی فیس اور چارجز کے حوالے سے حکمتِ عملی مختلف ہے جیسا کہ صارفین اپنے فونز پر ایپ بیسڈ اکائونٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے جب کہ وہ ایک کارڈ بھی حاصل کریں گے جسے وہ دنیا بھر میں کہیں بھی استعمال کر سکنے کے قابل ہوں گے۔

سادہ پے امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے ٹیک انٹرپرینیور برینڈن ٹمنسکی کا تصور ہے جنہوں نے گیس کی ڈلیوی کا کامیاب سٹارٹ اپ گیس ننجاز چلایا اور جب اسے فروخت کیا تو یہ امریکا میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کمپنی بن چکی تھی۔ برینڈن اب پاکستان میں نیوبنک سادہ پے متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ان کا ساتھ غیرملکی ٹیکنالوجی ٹیم اور چند سینئر سابق پاکستانی بنکار دے رہے ہیں جو آپریشنز، فنانس، رسک اور کمپلائنس سے متعلقہ شعبوں کی نگرانی کریں گے۔

سادہ پے کی منظوری سٹیٹ بینک پاکستان نے بھی دے دی ہے۔جس کے بعد یکم جنوری سے یہ شروع ہونے جا رہا ہے۔