کراچی (رم نیوز) پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ خوبصورت اور دلکش دِکھنے کے لیے لیزر تھراپی کرواتی ہیں۔صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین دلکش نظر آنے کے لیے بہت کچھ کرواتی ہیں لیکن میں صرف لیزر تھراپی کراتی ہوں۔ساتھی فنکاروں کو صدف کنول نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی کو اپنے بال لمبے رکھنے چاہئیں، مہوش حیات کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے جبکہ مایا علی کو اپنا وزن تھوڑا بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ علی عباسی کو اپنا وزن کم جب کہ عمران عباس کو میک اپ کم کرنا چاہیے۔صدف کنول کے مطابق سب ہی منافق ہوتے ہیں کبھی کبھی مجھے بھی ہونا پڑتا ہے، کوئی اچھے طریقے سے بات کرے گا تو میں بھی ایسے ہی بات کروں گی۔فلموں میں اداکاری کے حوالے سے صدف کنول نے کہا کہ فلموں کا کام کرنا آسان نہیں، بڑی اسکرین پر آنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے، ڈراموں میں کام کرنے سے اداکاری اچھی طرح سیکھی جاسکتی ہے۔
صدف کنول خوبصورت دکھنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟
