بزرگ شہریوں کیلئے سائنوفارم ویکسین کےہنگامی استعمال کی منظوری

اسلام آباد(رم نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈریپ کی اجازت کے بعد نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم (نمز) میں رجسٹرڈ60 سال سے زائد عمر کے تمام ہیلتھ کیئر ورکرز مجاز کووڈویکسین سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔