کراچی(رم نیوز)ـچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظر اندازکیاگیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنا عوام دشمنی کی انتہا ہے جبکہ تعلیم کے لیے بجٹ میں 5.5 فیصد فنڈز مختص کرکے قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں بنانے سے ملکی ترقی نہیں ہوتی تو ترقیاتی بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ کیوں کیاگیا ہے،وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا ہے جسے ہم کسی طور قبول نہیں کریں گے۔