ایک کروڑ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگیا

اسلام آ باد(رم نیوز) ایک کروڑ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگیا۔این سی او سی کی اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی اور ایک کروڑ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوا۔اس تقریب میں اسد عمر نے کہا خطرہ ختم نہیں ہوا،ویکسین سےہی حفاظت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا ویکسی نیشن مہم میں لوگوں نےتعاون کیا۔ لوگ رجسٹریشن کرارہےہیں اور ویکسین بھی بڑی تعدادمیں لگائی جارہی ہے۔