حکومت عوام پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے اپنے خرچے پورے کر رہی ہے

لاہور (رم نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے اپنے خرچے پورے کر رہی ہے ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تین سال ثبوت ہیں کہ عمران نیازی دھوکا اور فریب ہے ، اس حکومت نے پنجاب کے عوام سے مفت ادویات اور علاج چھین لیا ہے ، پنجاب میں شہباز شریف کے بنائے ہسپتال کام آرہے ہیں ۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں تعلیم ، صحت کے شعبے تبا ہ کر دیے ، پی ٹی آئی حکومت تین سال گزرنے پر ایک بھی نیا ہسپتال نہ بنا سکی ۔