اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایک کروڑ ویکسین کا ہدف مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے لئے تعریفی پیغام جاری کردیا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدر ی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے کورونا کیخلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اوراین سی اوسی نےجس طرح وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔
پاکستان میں ہم نےایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ھدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نےکرونا کیخلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہےوزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اورNCOC نےوزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 9, 2021