کراچی(رم نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اہلخانہ کے ہمراہ امریکہ روانہ ہو گئے، مبینہ طور پر سندھ کا بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کریں گے ۔ سید مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر اہلخانہ کے ہمراہ امریکہ روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کا مالی سال 22-2021 کیلئے بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب ، جبکہ جاری سکیموں کیلئے 23 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ کے آئندہ بجٹ میں لیاری کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ، بجٹ کا 75 فیصد صحت، تعلیم اور سوشل پروٹیکشن کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔