اسلام آباد(رم نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکہ کو اڈے دے چکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات چیت کرنی چاہیے۔
پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے
