یکم جولائی سے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگا

کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگا، مرکزی بینک نے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر کی نئی ہدایات جاری کر دیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق بلامعاوضہ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی، جبکہ 25 ہزار ماہانہ سے زائد رقم کا صفر اعشاریہ 1 یا 200 روپے جو بھی کم ہو بینک معاوضہ وصول کریں گے۔

مرکزی بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انٹر بینک فنڈ بلامعاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کووڈ وبامیں دی گئی تھی، اب جبکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اس لئے فنڈ ٹرانسفر نرخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق ایک ہی بینک کے مختلف اکاؤنٹ میں رقوم منتقلی بلامعاوضہ رہے گی، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لئے بلا معاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔