ایسا پاکستان بنائیں جس میں عام آدمی تک روٹی،کپڑا،مکان پہنچے

کراچی(رم نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایساپاکستان بنائیں جس میں عام آدمی تک روٹی،کپڑا،مکان پہنچے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا جو نیاپاکستان بن رہا ہے وہ سب کےسامنےہے۔نئےپاکستان میں عوام سےروٹی،کپڑااورمکان چھیناجارہاہے۔

انہوں نے کہا ارساکیخلاف آواز پیپلزپارٹی نےاٹھائی تھی۔ 60 سال بعدپانی کی سب سےبڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پیپلزپارٹی کےاحتجاج کی وجہ سے ارسا کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جارہا ہے۔ ایک صوبےکو نشانہ بناکر اس کی ہر اسکیم کو ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا ذوالفقار بھٹو نے سارےصوبوں کو جوڑا تھا۔