شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(رم نیوز ) سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کومسلم لیگ ن کے صدرا ور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10جولائی تک گرفتارکرنے سے روک دیا.

مسلم لیگ (ن ) کے صدرا ور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے سیشن کورٹ میں شوگر سکینڈل میں ممکنہ گرفتار ی سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی ۔ شہباز شریف اپنے وکلا ءکے ہمراہ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی سکینڈل میں طلب کررکھا ہے ،تحقیقاتی ادارے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔