وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈےپر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سکوک بانڈزجاری کرنےکی منظوری دےگی۔ بینکوں کی جانب سےمعاف کیے گئےقرضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔