پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

کوئٹہ (رم نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان خان کاکڑ انتقال کر گئے۔سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکٹر کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ چند روز قبل عثمان کاکڑ کو برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث وہ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔