سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

لاہور(رم نیوز) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کی ملٹی سٹوری پارکنگ کے منصوبے کا آج افتتاح کریں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اوراہم سنگ میل عبور کرلیا ، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کی ملٹی سٹوری پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ جدید ملٹی سٹوری پارکنگ تین منزلہ تعمیر کی گئی ہے، جس میں دو بیسمنٹ بھی شامل ہیں جبکہ پارکنگ سٹیٹ آف آرٹ ہے۔