کرپشن کا کوئی الزام نہیں، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط

لاہور(رم نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا نیب شہباز شریف کیخلاف کرپشن کا الزام نہ ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہاایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ایف آئی اے کے ذریعہ این آر او دیا گیا ہے۔