الزامات لگانےوالے اپنے گریبان میں جھانکتےنہیں ہیں

اسلام آباد(رم نیوز)وزیردفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا حکومت سنبھالی توملک مشکلات کاشکارتھا۔انہوں نے شہبا ز شریف کو مناظرے کا چیلنج کردیاکہا میاں صاحب اگر آپ کی کارکردگی اچھی ہوتی تو کیا پنجاب مستر د کرتا۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نےملک کومشکلات سےنکالا۔انہوں نے کہا الزامات لگانےوالےاپنےگریبان میں جھانکتےنہیں ہیں۔عمران خان اور ان کی ٹیم کو بہترین بجٹ پر مبارک باد دیتا ہوں۔اگر ملک میں ترقی ہوتی تو ہم قرض کیوں لیتے؟اپوزیشن کاڈرامہ اب نہیں چلے گا۔ ان کی کارکردگی اور ہماری کارکرگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔مجھ پر بھی پانچ سال تنقید کی گئی لیکن ان کے منہ پر تھپڑ لگا۔ ان کی تباہی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔