سیاسی یتیم کارڈ پر دوبارہ حکومت نہیں ملے گی

لاہور(رم نیوز)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری جان لیں دوبارہ سیاسی یتیم کارڈ پر حکومت نہیں ملے گی۔بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کو تین سال ہونے کو ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کے مگر مچھ کے آنسو ختم نہیں ہوئے۔فیاض چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائیت کارڈ کھیل کر سیاسی معاملات کو خطرناک رخ دے رہی ہے۔